مقامی فارماسیوٹیکل کمپنی ارجنٹینا کیساتھ ملکر کورونا کی دوا بنا رہی ہے، ظفر مرزا

مقامی فارماسیوٹیکل کمپنی ارجنٹینا کیساتھ ملکر کورونا کی دوا بنا رہی ہے، ظفر ...

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ پاکستان میں اب ہیپاٹائٹس کی دوائی سستی مل رہی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کورونا سے محفوظ رکھنے کے حوالے سے دوا پر کام کررہے ہیں، مقامی فارماسیوٹیکل کمپنی ارجنٹینا کیساتھ مل کر دوا بنائی رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کورونا وائرس کی دوا انجکشن کے ذریعے دی جائے گی۔ یہ 100 فیصد ٹریٹمنٹ نہیں ہے، دوا ٹرائل میں تشویشناک حالت والے مریضوں کو 30 فیصد تک مفید ثابت ہوئی ہے۔ڈاکٹر ظفر مرزا کے مطابق گزشتہ دو ماہ سے کسی نے ایک دن بھی چھٹی نہیں کی، مخالفت برائے مخالفت کرنے سے افسوس ہوتا ہے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تمام صوبائی حکومتیں اپنے فیصلے خود کریں۔انہوں نے کہا کہ ریلوے اور پی آئی اے میں احتیاطی تدابیر پر عمل ہوسکتا ہے،بسوں میں احتیاطی تدابیر پر عمل تھوڑا مشکل ہے۔معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ تمام ملک اپنے معاملات دیکھتے ہوئے فیصلے کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز نہیں چھپائے جا رہے ایسا کرنے سے ہمیں ہی نقصان ہو گا۔انہوں نے کہا کہ لاک ڈاوَن کے دوران لوگوں نے بھوک کی وجہ سے خود کشیاں کی ہیں۔

ظفر مرزا

مزید :

صفحہ اول -