لاک ڈائون کے دوران معروف پاکستانی اداکارہ اور ماڈل کے ہاں بیٹے کی پیدائش

لاک ڈائون کے دوران معروف پاکستانی اداکارہ اور ماڈل کے ہاں بیٹے کی پیدائش
لاک ڈائون کے دوران معروف پاکستانی اداکارہ اور ماڈل کے ہاں بیٹے کی پیدائش

  

اوٹاوا (ویب ڈیسک) کینیڈا میں مقیم پاکستانی اداکارہ اور ماڈل اریج فاطمہ کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی اور ایک دن میں ہی بچے کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کو پانچ ہزار سے زائد صارفین نے فالو کرلیا۔

اداکارہ اریج فاطمہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک پوسٹ میں خوش خبری سنائی کہ ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی جس کا نام انہوں نے ’عیسیٰ علی‘ رکھا ہے۔اداکارہ نے تمام مداحوں سے دعاؤں میں یاد رکھنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ نئی شروع ہونے والی زندگی اور اُن کے اہل خانہ کے لیے خوش حالی کی دعا کریں۔

اے آر وائے نیوز کے مطابق اریج نے انسٹاگرام پر کی جانے والی پوسٹ کے کیپشن میں اپنے بیٹے ’عیسیٰ علی‘ کی تاریخ پیدائش 13 مئی 2020 بھی درج کی اور اُس کا انسٹاگرام اکاؤنٹ بھی مینشن کیا، اکاؤنٹ کو اب تک 5 ہزار سے زائد صارفین نے فالو کرلیا ہے۔اداکارہ نے اپنے صاحبزادے کے اکاؤنٹ سے ابھی تک ایک ہی پوسٹ کی جسے تین ہزار سے زائد صارفین نے پسند کیا۔

مزید :

تفریح -