تاجر تنظیموں کی حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانا ہوگا:نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر

تاجر تنظیموں کی حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانا ہوگا:نیشنل کمانڈ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا ٹیسٹوں کی صلاحیت میں اضافے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسوسی ایشنز اور ٹریڈ یونینز کو وزارت صحت کی جانب سے ایس او پیز پر عمل درآمد بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میڈں وفاقی وزرا،صوبائی چیف سیکرٹریز اور اعلی حکام نے شرکت کی،نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کورونا ٹیسٹوں کی صلاحیت میں اضافے پر اظہار اطمینان کیا۔ اجلاس کو بتایاگیاکہ کورونا ٹیسٹوں کی صلاحیت میں 30 فیصد اضافہ اور 2 مزید لیبز کے اضافے سے لیبارٹریز کی تعداد بھی 70 ہوگئی،صوبائی چیف سیکرٹریز کی جانب سے 9 مئی کے فیصلوں کے حوالے سے ایس او پیز پر عمل درآمد کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ وفاقی وزیر اسد عمر نے کہاکہ ایس او پیز اور سماجی فاصلوں پر عمل درآمد صرف عوام کو آگاہی دینے سے ہی ممکن تھا۔و فاقی وزیر اسد عمر نے کہاکہ ٹیسٹوں کی صلاحیت میں اضافہ ہوا ہے, یومیہ 14 ہزار سے زائد ٹیسٹ ہونا خوش آئند ہے مزید اضافہ متوقع ہے۔بتایاگیاکہ پاکستان کی جانب سے ہیلتھ ایمرجنسی سسٹم،ایمرجنسی ہیلتھ کئیر ایکوپمنٹ اور ایس او پیز پر عمل درآمد میں عمل میں تیزی آئی ہے۔ اسد عمر نے کہاکہ لوگوں کو وباء کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا،لوگوں کی فلاح کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔ اجلاس میں ماہرین صحت کی جانب سے وائرس کے مئی اور جون میں اضافے اور رسک کرائسز مینجمنٹ پلان کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ وزیر صنعت پنجاب میاں اسلم اقبال نے کہاکہ مختلف مارکیٹوں کو خلاف ورزیوں پر 336 وارننگ نوٹسز بھیجے گئے تھے،بار بار خلاف ورزی کرنے پر مارکیٹوں کو سیل کر دیا جائے گا۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہاکہ ایس او پیز کے اطلاق کیلئے ضلعی انتظامیہ کو ٹریڈ یونینز کے ساتھ ملاقاتیں کرنی چاہیں۔ بتایاگیاکہ احساس ایمرجنسی پروگرام کا پیر سے دوبارہ آغاز ہوگا جس میں پبلک سیفٹی کا خاص خیال رکھا جائے گا،اب تک 8 ملین افراد میں 104 بلین روپے کی خطیر رقم تقسیم کی جاچکی ہے،50بلین روپے ایگریکلچر سیکٹر اور 50 بلین روپے کی رقم ہیلتھ سیکٹر کے لیے مختص کی گئی ہے۔
این سی اوسی

مزید :

صفحہ اول -