تاریخ میں پہلی بار حکومت نے بجٹ سازی کیلئے عوام سے رائے مانگ لی
لاہور(آئی این پی) پنجاب حکومت نے بجٹ سازی کیلئے عوام سے بھی رائے مانگ لی۔شہری ای میل یا پوسٹل سروس کے ذریعے اپنی رائے دے سکتے ہیں۔ نئے مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے لیے پنجاب حکومت نے اشتہار جار ی کردیا، اشتہار میں عوام سے پوچھا گیا ہے کہ پنجاب حکومت کن کن شعبوں میں اخراجات کرے؟عوام کو معاشی بحالی،سماجی تحفظ،سرمایہ کاری کے مواقعوں پر آپشنز دی گئی ہیں جبکہ روزگار کے مواقع، حفظان صحت، علاج معالجہ اور ماحولیاتی تحفظ کی آپشنزبھی اشتہار میں موجود ہیں، شہری اپنی تجاویز محکمہ خزانہ کے ڈپٹی سیکرٹری بجٹ کو ای میل یا پوسٹل سروس کے ذریعے بھجواسکتے ہیں۔
رائے طلب