استاد شیرمیاندادکی سوشل میڈیا لائیو ان ای کنسرٹ”فاصلے“ میں پرفارمنس

استاد شیرمیاندادکی سوشل میڈیا لائیو ان ای کنسرٹ”فاصلے“ میں پرفارمنس

  

لاہور(فلم رپورٹر)بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار وموسیقار استاد شیرمیاندادخاں کی فیس بک پیج پرلائیو ان ای کنسرٹ”فاصلے“ میں لائیو پرفارمنس،پرستاروں کا اظہار پسندیدگی، اس لائیو ان ای کنسرٹ کا اہتمام آرٹ منتر کی جانب سے ان کے آفیشل فیس بک پیج پرکیا گیا تھا جس میں دنیا بھرسے مختلف گلوکار پرفارم کررہے ہیں۔اس لائیو سیشن میں گزشتہ روز استاد شیرمیاندادخا ن نے لائیو پرفارم کیا۔ان کی پرفارمنس کودنیا بھرمیں موجود ان کے پرستاروں نے بے حد سراہا۔

۔۔

س ای کنسرٹ میں شیرمیاندادخاں نے اپنے مشہور صوفی کلام اپنی ٹیم کے ساتھ لائیو پرفارم کیئے جنہیں دیکھنے والوں نے بہت پسندکیا۔ شیر میاندادخاں نے بتایاکہ اس وقت کرونا وبا نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے جس وجہ سے دنیا بھرمیں کہیں بھی میوزک کنسرٹ نہیں ہو رہے اس لئے میں آرٹ منتر کو خراج تحسین پیش کرتاہوں کہ انہوں نے میوزک لورز کے لئے اس ای کنسرٹ کا اہتما م کیا جس میں دنیا بھرکے نامور گلوکاروں نے اپنے سننے والوں کو اپنے گیتوں سے محظوظ کیا۔شیرمیاندادخاں نے کہاکہ آرٹ منترکی یہ کاوشیں میوزک کے لئے آکسیجن کا کام کررہی ہیں میں اس کے دو سے تین لائیو سیشن میں پرفارم کرچکاہوں انشاء اللہ اپنے پرستاروں کے لئے آئندہ بھی آتارہو ں گا۔

مزید :

کلچر -