گلوکارہ نازیہ حسن کے والد بصیر حسن انتقال کرگئے

  گلوکارہ نازیہ حسن کے والد بصیر حسن انتقال کرگئے

  

لاہور(فلم رپورٹر)گلوکارہ نازیہ حسن اور زوہیب حسن کے والد بصیر حسن انتقال کرگئے۔فیس بْک اور انسٹاگرام پر زوہیب حسن نے اپنے والد کے ہمراہ اپنے بچپن کی ایک یادگار تصویر شیئر کی جس کے ساتھ اْنہوں نے اپنے والد کے لیے الوداعی پیغام بھی لکھا۔الوداعی پیغام میں زوہیب حسن نے اپنے والد کو ہیرو قرار دیتے ہوئے لکھا کہ میرے ہیرو، میرے دوست جب تک ہم دوبارہ نہیں مل جاتے تب تک کے لئے آپ کو الوداع۔زوہیب حسن اِس وقت لندن میں موجود ہیں۔

اور ابھی اْن کی جانب سے اِس بات کی کوئی تصدیق نہیں کی گئی ہے کہ وہ اپنے والد کی تدفین کے لئے پاکستان واپس آئیں گے یا نہیں۔بصیر حسن کو کراچی میں ایک بزنس مین تھے جبکہ اْن کی بیٹی نازیہ حسن اور بیٹے زوہیب حسن کا شمار پاکستان کیمقبول ترین پاپ سنگرز میں ہوتا ہے۔

مزید :

کلچر -