عورت کو کبھی کمتر نہیں سمجھنا چاہیئے، اداکار اسلم محمود

عورت کو کبھی کمتر نہیں سمجھنا چاہیئے، اداکار اسلم محمود

  

لاہور (فلم رپورٹر)سینئر اداکار محمود اسلم نے کہا کہ میں گھریلو امور کی انجام دہی میں ہاتھ بٹاتا ہوں اور مجھے یہ بتانے میں کوئی عار نہیں،سب لوگوں کو خواتین پر بوجھ بڑھانے کی بجائے ان کا ہاتھ بٹانا چاہیے۔ محمود اسلم نے کہا کہ میں اپنے ہر انٹرویو میں بتا چکا ہوں کہ میں کھانا بنانے سمیت گھر کے دیگر کاموں میں خوش دلی سے ہات بٹاتا ہوں اور مجھے یہ بتانے میں کسی طرح کی شرم محسوس نہیں ہوتی۔ میری والد نے مجھے نصیحت کی تھی کہ عورت کو کبھی بھی کمتر نہ سمجھنا اور اسی وجہ سے میں نے اپنے گھر والوں سے ہمیشہ اچھا سلوک کیا ہے اور گھریلو کام کاج میں ہاتھ بٹاتا ہوں اور خوشگوار زندگی بسر کر رہا ہوں اور سب کو اچھی زندگی کے لئے ایسا کرنا چاہئیے۔

مزید :

کلچر -