نرگس اور دیدار کی بھابھی نیلم نے بھی سیلون کھول لیا

نرگس اور دیدار کی بھابھی نیلم نے بھی سیلون کھول لیا

  

لاہور(فلم رپورٹر)فلم اور تھیٹر کی نامور پرفارمرز نرگس اور دیدار کی بھابھی نیلم نے بھی کریم بلاک میں ”بھابھیز بیوٹی آرٹ اینڈ سکن کئیر“ کے نام سے بیوٹی سیلون کھول لیا۔ نیلم فلمسٹار نرگس کے بھائی خرم بھٹی کی اہلیہ ہیں اور اس سے قبل وہ نرگس کے بیوٹی سیلون کو چلا رہی تھیں۔ نیلم نے بتایاکہ ان کا نرگس کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہت اچھا رہا۔ایک سوال کے جواب میں نیلم نے کہاکہ وہ ایک پروفیشنل بیوٹیشن اور ٹرینر ہیں اور انہوں نے اس کی باقاعدہ ڈگری حاصل کی ہوئی ہے۔نیلم کا کہنا تھا کہ کریم بلاک میں بیوٹی سیلون کا قیام ان کا خواب تھا جسے وہ اب پایہ تکمیل کو پہنچا رہی ہیں۔نیلم نے مذید کہاکہ”بھابھیز بیوٹی آرٹ اینڈ سکن کئیر“ کو انہوں نے جدید ترین سہولیات سے آراستہ کیا ہے۔

وہاں ماہر بیوٹیشنز کے ساتھ ساتھ جم ٹرینر خواتین کو سلم اورخوبصورت رہنے کی ٹریننگ اور سہولت بھی دینگے انہیں امید ہے کہ”بھابھیز بیوٹی آرٹ اینڈ سکن کئیر“ بہت جلد فیشن کی دنیا میں اپنا نام اور مقام بنالے گا۔

مزید :

کلچر -