کرونا سے چھوٹے فنکار سب سے زیادہ متاثر ہوئے،ندا چوہدری
لاہور(فلم رپورٹر) سٹیج پرفارمرندا چوہدری نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے چھوٹے فنکاروں کو پریشانی کا سامنا ہے۔حکومت ان فنکاروں کے لئے مالی امداد کا بندوبست کرے۔ندا چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں سٹیج ڈرامہ انڈسٹری کو کسی بحران کا کوئی خطرہ نہیں بلکہ دن بدن سٹیج ڈرامہ انڈسٹری مضبوط ہو رہی ہے۔ ندا چوہدری نے کہا کہ اپنی کامیابی کا لوہا منوانے کیلئے فحاشی اور عریانی نہیں منفرد انداز کی ضرورت ہوتی ہے سٹیج پر کئی سالوں سے کام کر رہی ہوں مگر آج تک مجھ پر پابندی لگی اور نہ ہی کوئی وارننگ ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سٹیج ڈرامہ انڈسٹری کو کسی بحران کا کوئی خطرہ نہیں بلکہ دن بدن سٹیج ڈرامہ انڈسٹری مضبوط ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ سٹیج ڈرامہ میں آنے والے نئے فنکاروں کی بھی بھر پور حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔