معروف اداکار قاضی مدثر حسن قاسمی شدید علیل

معروف اداکار قاضی مدثر حسن قاسمی شدید علیل

  

لاہور(فلم رپورٹر) معروف اداکار قاضی مدثر حسن قاسمی شدید علیل اہلخانہ کی عوام سے دعائے صحت کی اپیل۔تفصیلات کے مطابق معروف اداکار قاضی مدثر حسن قاسمی ان دنوں فیصل آباد کے نجی ہسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں ان کو معدے اور جگر کی بیماری کے ساتھ سانس لینے میں دشواری کا مسئلہ در پیش ہے اس حوالے سے ان کے اہلخانہ نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ قاضی مدثر حسن قاسمی کے لئے دعاکریں کے اللہ انہیں جلد صحت و تندرستی عطا کرے اور وہ بیماری کو شکست دے کر جلد اپنے گھر والوں کے ساتھ زندگی بسر کریں۔

قاضی مدثر حسن قاسمی چند روز قبل علیل ہونے کے باعث فیصل آباد کے نجی ہسپتال میں داخل ہوئے ہیں اور ان دنوں ڈاکٹروں کی ہدایت کے مطابق ہسپتال میں ہی زیر علاج ہیں۔

مزید :

کلچر -