فنکاروں کی سہولت کیلئے محکمہ ثقافت پنجاب نے موبائل ایپ تیار کرلی

فنکاروں کی سہولت کیلئے محکمہ ثقافت پنجاب نے موبائل ایپ تیار کرلی

  

لاہور(فلم رپورٹر)محکمہ ثقافت پنجاب نے فنکاروں کی سہولت اور ڈیٹا بیس کی تیاری اور ہمہ وقت دستیابی کیلئے موبائل ایپ تیارکر لی ہے۔ایڈیشنل سیکریٹری کلچر ثمن رائے نے اس بارے میں بتایا کہ یہ موبائل ایپ فن و ثقافت سے جڑے افراد کی تفصیلات کا ریکارڈ رکھنے اور بوقت ضرورت امدادی امور کے لئے تیار کی گئی ہے۔ایپ کی مدد سے فنکار گھر بیٹھے اپنی تفصیلات اور بوقت ضرورت مختلف پروگرام کیلئے درخواست اپ لوڈ کر سکیں گے۔موبائل ایپ محکمہ ثقافت پنجاب اور پی آئی ٹی بی کے تعاون سے تیار کی گئی ہے۔محکمہ ثقافت پنجاب موبائل ایپ کو جلد ہی لانچ کردے گا۔ فنکاروں کو دفاتر کے چکر لگانے کی زحمت سے چھٹکارا مل جائے گا۔ایپ کی لانچنگ پنجاب حکومت کے ڈیجیٹلائزیشن پروگرام کا حصہ ہیثمن رائے کا یہ بھی کہنا ہے کہ پنجاب میں فن و ثقافت سے منسلک افراد کا ڈویڑن کی سطح پر ڈیٹا بنک بن جائے گا۔جو پنجاب حکومت اور محکمہ ثقافت کی ویب پورٹل پر دستیاب ہو گا۔

موبائل ایپ متعارف کرانے کا مقصد فنکار برادری سے متعلقہ امور میں سہولت و شفافیت یقینی بنانا ہے۔

مزید :

کلچر -