”ارطغرل غازی“ ، میرے ٹوئٹ کو غلط معنی دیئے گئے،ارمینا خان

”ارطغرل غازی“ ، میرے ٹوئٹ کو غلط معنی دیئے گئے،ارمینا خان

  

لاہور(فلم رپورٹر)ترکش ڈرامہ سیریل ”ارطغرل غازی“ اور اس کے فنکاروں کی حمایت کرنے پر اداکارہ ارمینا خان ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کی نفرت کا شکار ہوگئی ہیں۔ انسٹاگرام پر جاری کردہ اپنے ویڈیو پیغام میں ارمینا خان نے کہا کہ ’میں نے دو دن پہلے ایک ٹوئٹ کیا تھا اور میں نے اپنے اْس ٹوئٹ میں ’ارطغرل غازی‘ کے اداکاروں پر تنقید کرنے والی پاکستانی عوام کو ایسا کرنے سے روکا تھا۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ کی وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ مجھے نہیں پسند کہ کوئی کسی کو ہراساں کرے۔

سی لیے میں نے اپنے ٹوئٹ میں حق کا ساتھ دیتے ہوئے پاکستانی عوام کو منع کیا تھا کہ آپ ’ارطغرل غازی‘ کے کرداروں کے مغربی طرزِ زندگی دیکھ کر اْن کے خلا ف نہ بولیں اداکارہ نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ کیوں لیکن میرے ٹوئٹ کو غلط معنی دیئے گئے او ر مجھے کہا گیا کہ میں "ارطغرل غازی”کے خلاف ہوں جس کے بعد سے سوشل میڈیا پر مجھے بہت سارے پیغامات موصول ہو رہے ہیں جن میں مجھے تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

مزید :

کلچر -