علیزہ نقوی کا بطور ماڈل نیا ویڈیو“ مکمل،اداکارہ کامیابی کیلئے پر امید

علیزہ نقوی کا بطور ماڈل نیا ویڈیو“ مکمل،اداکارہ کامیابی کیلئے پر امید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)معروف ڈایزائنر، ماڈل و اداکارہ علیزہ نقوی کا بطور ماڈل نیا ویڈیو سونگ ”چن چودھویں دا چڑھیا“ مکمل کر لیا گیا۔ اس گانے کی ریکارڈنگ گزشتہ روز مقامی فارم ہاؤس میں کی گئی جس کی ڈائریکشن راحیل نے دی تھی اس ویڈیو میں علیزہ نقوی کے ہمراہ راحیل نے ماڈلنگ کی تھی اس گانے کو گلوکارآر بی قمر نے گایاہے اس کا میوزک نوید سونو نے ترتیب دیاہے۔
جبکہ اس کی شاعری بدرجٹ نے لکھی ہے اس گانے کو عید سے قبل معروف کمپنی اپنے آفیشل یوٹیوب چینل اور دیگر سوشل سائیٹس پر ریلیز کرے گی۔ علیزہ نقوی نے بتایاکہ ان کے اس سے قبل کافی ویڈیوز ریلیز ہوچکے ہیں جو بے حد پسندکیئے گئے تھے مگر یہ عید کا خصوصی ویڈیو ہے۔ایک سوال کے جواب میں علیزہ نقوی نے کہاکہ اس ویڈیو میں ایک میاں بیوی کی کہانی دکھائی گئی ہے جس میں دکھایا گیاہے کہ خاوند بیرون ملک رہتا ہے اور بیوی پاکستان میں عید سے قبل وہ واپس آتاہے اور بیوی کی خوشی دیدنی ہوتی ہے۔علیزہ نقوی نے مذید بتایاکہ انہیں امید ہے کہ ان کے پرستار ان کے سابقہ گیتوں کی طرح ا سویڈیو کو بھی پذیرائی بخشیں گے۔

مزید :

کلچر -