کورونا وائرس وزیر اعظم ہاؤس پہنچ گیا،4سٹاف ارکان کے ٹیسٹ مثبت

کورونا وائرس وزیر اعظم ہاؤس پہنچ گیا،4سٹاف ارکان کے ٹیسٹ مثبت

  

اسلام آبا د(آئی این پی) کورونا وائرس وزیراعظم ہاؤس پہنچ گیا،سٹاف کے چارافراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آگئے۔ ہفتہ کو وزیراعظم ہاؤس کے ذرائع کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں معمول کے کورونا ٹیسٹ کئے جانے کاسلسلہ جاری رہا، جس کے تحت چار سٹاف پرسنیل کے کورونا ٹیسٹ کے نتائج مثبت آگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق متاثرہ چاروں ملازمین کو قرنطینہ میں رکھ دیاگیا ہے اور اس سلسلے میں تمام احتیاطی تدابیر اختیار کی گئی ہیں اور سٹینڈرڈ آپریٹنگ طریقہ کارپر بھی عمل کیاجارہاہے۔

کورونا

مزید :

صفحہ اول -