اداکارہ تابندہ علی کی عید پر تھیٹرز کھولنے کی حمائت 

 اداکارہ تابندہ علی کی عید پر تھیٹرز کھولنے کی حمائت 

  

لاہور(فلم رپورٹر)سٹیج پرفارمرتابندہ علی نے بھی پنجاب میں تھیٹرز کھولنے کی حمائت کر دی تابندہ علی نے بتایاکہ لاک ڈاؤن اور تھیٹرز کی بندش نے فنکار برادری کو ذہنی اذیت اور کشمکش میں مبتلا کردیا ہے جس وجہ سے فنکار بیروزگار ہو چکے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں تابندہ علی نے کہاکہ سٹیج فنکار اداکاری کے علاوہ کوئی اور کام بھی نہیں کرسکتے کیونکہ تھیٹرز کھلے ہونے کی وجہ سے وہ آرٹ کی مختلف ایکٹیویٹیز میں مصروف رہتے تھے مگر اس لاک ڈاؤن نے انہیں گھروں میں بیٹھنے پر مجبور کردیا ہے۔

فلمسٹار تابندہ علی نے کہاکہ پنجاب حکومت اس اہم مسئلے کی جانب توجہ دے اور اس عید الفطر پر اپنے ایس او پیز کے ساتھ تھیٹرز کھولنے کی اجازت دے کر فنکاروں کو معاشی طور پر بھوکے مرنے سے بچائے۔فلمسٹار تابندہ علی نے مذید کہاکہ فنکار انتہائی مجبور ہو کر باہر نکلے ہیں کیونکہ اب مذید بیروزگار رہنا اور لاک ڈاؤن کے باعث بھوک کے ہاتھوں مرنا انہیں گوارہ نہیں ہے انہیں امید ہے کہ حکومت فنکاروں کو خودکشیاں کرنے سے بچائے گی اور تھیٹرز کی رونقیں واپس لانے میں معاون ثابت ہوگی۔

مزید :

کلچر -