سیٹولینک میرا اعتماد کھو چکے،ٹرمپ نے اوبامہ کے مقرر کردہ انسپکٹر جنرل کو برطرف کردیا

سیٹولینک میرا اعتماد کھو چکے،ٹرمپ نے اوبامہ کے مقرر کردہ انسپکٹر جنرل کو ...

  

واشنگٹن (اظہر زمان، بیورو چیف) صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے محکمہ خارجہ کے انسپکٹر جنرل سیٹولینک کو فوری طورپر برطرف کردیا ہے۔ محکمہ خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ صدرٹرمپ نے کانگریس کے نام ایک خط میں اپنے فیصلے سے آگاہ کیا ہے۔ خط میں انہوں نے انسپکٹر جنرل کو ہٹانے کی کوئی وجہ نہیں بتائی صرف اتنا لکھاہے کہ انسپکٹر جنرل ان کا اعتماد کھو چکے ہیں۔ مسٹر لینک کو 2013ء میں سابق صدر بارک اوبامہ نے مقرر کیا تھا اوروہ گاہے بگاہے ٹرمپ انتظامیہ کی پالیسیوں پر سوال اٹھاتے رہتے تھے۔ صدرٹرمپ نے انتظامیہ میں اپنی مرضی کے مطابق تطہیر کا جو سلسلہ شروع کر رکھا ہے یہ فیصلہ بھی اس کی ایک کڑی ہے۔ انٹیلی جنس سمیت تمام محکموں میں وائٹ ہاؤس کی کارکردگی کا احتساب کرنے والے خود مختار افسر صدر ٹرمپ کوسخت ناپسند ہیں۔ صدر نے اپنے خلاف کانگریس کے مواخذے کی تحریک ناکام ہونے کے بعد اعلان کیا تھا کہ وہ انتظامیہ سے ایسے افسروں کو جلد از جلد فارغ کر دیں گے جو سیاسی مقاصد کے تحت ان کے کام میں رکاوٹیں ڈالتے ہیں۔

برطرف

مزید :

صفحہ اول -