49 اضلاع ٹڈی دل کے حملہ سے متاثر، این ڈی ایم اے

  49 اضلاع ٹڈی دل کے حملہ سے متاثر، این ڈی ایم اے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) این ڈی ایم اے نے ملک بھر میں ٹڈی دل کے خلاف آپریشن کی تفصیلات جاری کر دیں جس کے مطابق ملک بھر میں اس وقت 49 اضلاع ٹڈی دل کے حملہ سے متاثر ہیں۔بلوچستان میں 28، خیبر پختونخواہ میں 11، پنجاب میں 9 اور سندھ میں ایک ضلع متاثر ہوئے،ٹڈی دل سے متاثرہ علاقوں کے سروے کا آغاز مارچ میں کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق اب تک بلوچستان میں تقریبا 68 لاکھ اور خیبر پختونخواہ میں 22لاکھ ہکٹر رقبہ کا سروے ہو چکا ہے،پنجاب میں 38لاکھ جبکہ سندھ میں 54لاکھ ہکٹر رقبہ کا سروے مکمل، بلوچستان میں 2 لاکھ 24ہزار ہکٹر رقبہ پر ٹڈی دل کو تلف کرنیکا اسپرے کیا گیا،پنجاب میں 1لاکھ 28ہزار، خیبر پختونخواہ میں 30ہزار اور سندھ میں 22ہزار ہکٹر رقبہ کی ٹریٹمنٹ کی گئی ہے،کل ٹریٹ کیے گئے رقبہ میں سے 8ہزار 176ہکٹر پر فضائی اسپرے کیا گیا۔
این ڈی ایم اے

مزید :

صفحہ اول -