نیب کا وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور کیخلاف نجی شکایت کی تصدیق کا آغاز

نیب کا وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور کیخلاف نجی شکایت کی تصدیق کا آغاز

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) قومی احتساب بیورو نیب نے موجودہ وزیر برائے ہوابازی غلام سرور خان کیخلاف نجی شکایت کی تصدیق کا آغاز کردیا ہے،جس میں ان پر آمدن سے زائد اثاثہ جات کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ نیب ذرائع نے بتایا کہ قومی احتساب بیورو نے وفاقی وزیر کیخلاف خود سے کارروائی کا آغاز نہیں کیا بلکہ ان پر لگائے گئے الزامات کی تصدیق کی جارہی ہے۔نیب کے ایڈیشنل ڈائریکٹر محمد سلیم احمد خان نے راولپنڈی انتظامیہ کو خط لکھا ہے،جس میں غلام سرورخان اور ان کے خاندان کی جائیدادوں کی تفصیلات طلب کی گئی تھیں۔اس حوالے سے نیب نے راولپنڈی کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیوسے غلام سرور خان اور ان کے خاندان کے ناموں پرخریدئے گئے پلاٹس کے علاوہ ان کی زرعی، رہائشی اور کمرشل جائیدادوں کا ریکارڈ بھی طلب کیا ہے۔نیب عہدیدار نے شکایت کی تصدیق معمول کا کام ہے اگر کوئی جرم سامنے آتا ہے تو اس کے بعد اگلا مرحلہ انکوائری اور پھر مشتبہ شخص کیخلاف تحقیقات ہوتی ہیں،انہوں نے کہا کہ جس کے بعد ایگریکٹو بورڈ کی منظوری سے مشتبہ شخص کیخلاف ریفرنس دائر کیا جاتا ہے۔اس حوالے سے جب وزیر ہوابازی غلام سرور خان سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ وہ کسی تصدیق یا انکوائری سے خوفزدہ نہیں۔

غلام سرور

مزید :

صفحہ اول -