سائبرکرائم میں ملوث2 ملزموں کی درخواست ضمانت دائر

  سائبرکرائم میں ملوث2 ملزموں کی درخواست ضمانت دائر

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)گیمز کوئن، آن لائن شاپنگ، برانچ لیس بینک اکاؤنٹ ہیکرز نے ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی،ملزم محمد شفیق اور عرفان احمد کی ضمانت کی درخواستوں میں ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست گزاروں کا موقف ہے کہ ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے سراسر جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار کیا، کسی سے کوئی فراڈ نہیں کیا اور نہ ہی کسی متاثرہ شخص نے ایف آئی اے کو کوئی درخواست دی، ایف آئی اے نے بغیر سرچ وارنٹ ملزموں کے گھر چھاپہ مارا اور 10 موبائل فونزقبضے میں لے لئے،ایف آئی اے کے پاس ماسوائے اعترافی بیان کے ملزموں کے خلاف ٹھوس شواہد موجود نہیں، قانون کی نظر میں پولیس کی حراست میں ملزم کے اعترافی بیان کی کوئی حیثیت نہیں، ملزموں نے کسی آن لائن بینک، گیم کوئنز کو ہیک نہیں کیا اور نہ ہی کوئی آن لائن شاپنگ کی، ملزموں کے خلاف مقدمہ کی تحقیقات مکمل ہو چکی ہیں، انہیں ضمانت پر رہا کرنے کاحکم دیا جائے۔

درخواست ضمانت

مزید :

صفحہ آخر -