جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے 2 اسسٹنٹ پروفیسر کی برطرفی چیلنج

  جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے 2 اسسٹنٹ پروفیسر کی برطرفی چیلنج

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ میں جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے 2 اسسٹنٹ پروفیسرزکی برطرفی چیلنج کردی گئی،اس سلسلے میں ڈاکٹر حنا رضوی اور ڈاکٹر کاشف ظہیر کی طرف سے درخواستیں دائر کی گئی ہیں جن میں کہا گیاہے کہ وہ متعلقہ شعبہ جات میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کر کے میرٹ پر بھرتی ہوئے، جی سی یونیورسٹی انتظامیہ نے بے بنیاد الزامات عائد کر کے نوکری سے نکال دیا، درخواست گزاروں کو ایچ ای سی کی پالیسی کے برعکس ملازمت سے برطرف کیا گیا، جی سی یونیورسٹی کے نوکری سے نکالنے کے احکامات کو کالعدم کیا جائے۔

برطرفی چیلنج

مزید :

صفحہ آخر -