نائیجیرین شہری کا پاکستانی شناختی کارڈ کیلئے عدالت سے رجوع

  نائیجیرین شہری کا پاکستانی شناختی کارڈ کیلئے عدالت سے رجوع

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)نائیجیریاکیباشندے اوزماکا گلیٹی نے پاکستانی شناختی کارڈ کے حصول کیلئے لاہورہائیکورٹ سے رجوع کر لیا، درخواست گزار کاموقف ہے کہ اس نے پاکستانی لڑکی سے 2007 ء میں شادی کی جس میں سے اس کے دو بچے پیدا ہوئے، نادرا نے نومبر 2019ء سے اس کی بیٹی نومی اور سیموئل کا ب فارم بھی جاری کر رکھا ہے، 6ماہ پہلے مطلوبہ فیس جمع کروا کے پاکستانی شناختی کارڈ کے حصول کے لئے درخواست دی،درخواست گزار کسی دشمن ملک کا باشندہ نہیں، پاکستانی خاتون سے شادی برقرار ہونے کی حیثیت سے نائیجرین باشندہ پاکستانی شناختی کارڈ کے حصول کا حقدار ہے، نادرا حکام کوکارڈ جاری کرنے کاحکم دیا جائے۔

شناختی کارڈ

مزید :

صفحہ آخر -