غیر اخلاقی فلم کیس،متعدد نکات پر بحث کیلئے فریقین کو نوٹس

  غیر اخلاقی فلم کیس،متعدد نکات پر بحث کیلئے فریقین کو نوٹس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے بچوں کی غیر اخلاقی فلمیں بنانے کے مجرم سعادت امین کی درخواست ضمانت کو دوبارہ سماعت کا متقاضی قراردیتے ہوئے فریقین کو 19مئی کے لئے نوٹس جاری کردیئے۔عدالت نے 14مئی کو سعادت امین کی درخواست ضمانت کی سماعت کرتے ہوئے اسے ماتحت عدالت سے ملنے والی 7سال قید بامشقت کی سزا معطل کرنے اوردولاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض رہاکرنے کا حکم سنایاتھا تاہم ضمانت پررہائی کاتحریری فیصلہ جاری کرنے سے قبل فاضل جج نے قراردیا کہ زیرنظر کیس میں متعددنکات مزید بحث طلب ہیں،جس کے لئے فریقین کو نوٹس جاری کئے گئے ہیں،درخواست گزار نے سزاکے خلاف دائر اپیل میں موقف اختیار کررکھاہے کہ نارویجن پولیس کے لائزون آفیسر رائے لینڈوت کی درخواست پر اسے مقدمہ میں بے بنیاد ملوث کیا گیا،اس پر کمسن بچوں کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز نارویجن شہری کو بھجوانے کا الزام بے بنیاد ہے، ٹرائل کورٹ نے ناکافی شواہد کے باوجود درخواست گزار کو 7 برس قیدکی سزا سنائی، وہ2017ء سے جیل میں قید ہے، 2018ء سے سزا کے خلاف ہائیکورٹ میں دائر اپیل پر سماعت ہی نہیں کی گئی، مجرم اپنی 7 سال میں سے 4 برس قید اپیل کے حتمی فیصلے سے پہلے ہی کاٹ چکا ہے،دوسری طرف اٹارنی جنرل آفس کی طرف سے ایک پریس ریلیز جاری کی گئی ہے جس میں کہاگیاہے کہ لاہورہائی کورٹ کی طرف سے کیس کی دوبارہ سماعت کا نوٹس موصول ہواہے اور وفاقی حکومت کی طرف سے 19تاریخ کو سماعت کے موقع پر اس درخواست ضمانت کی بھرپور مخالفت کی جائے گی۔
غیر اخلاقی فلمیں

مزید :

صفحہ آخر -