کورونا سے بچاؤ کیلئے آج ہمیں پہلے سے زیادہ احتیاط کرنا ہوگی:یاسمین راشد

  کورونا سے بچاؤ کیلئے آج ہمیں پہلے سے زیادہ احتیاط کرنا ہوگی:یاسمین راشد

  

لاہور(جنرل رپورٹر)صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ ہمیں بطورقوم کوروناوائرس کیخلاف جنگ کوجیتناہوگا۔ لاک ڈاون میں نرمی کامطلب یہ نہیں کہ وبا کا خاتمہ ہو گیا ہے آج ہمیں پہلے سے زیادہ احتیاط کرناہوگی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن میں اعلی سطحی اجلاس کے دوران کیا۔ اجلاس میں سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیر اینڈمیڈیکل ایجوکیشن نبیل احمد، سپیشل سیکرٹری نادرچٹھہ، سپیشل سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈسکینڈری ہیلتھ کئیراجمل بھٹی، ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹرآصف طفیل، سی ای اومیو ہسپتال پروفیسرڈاکٹراسداسلم خان اورڈاکٹرمحمودشوکت نے شرکت کی۔ صوبائی وزیرصحت نے اجلاس کے دوران کوروناوائرس کے بڑھتے ہوئے کیسزکے پیش نظروباء پرقابوپانے کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا۔صوبائی سیکرٹری صحت برسٹرنبیل احمدنے صوبائی وزیرصحت کوصوبہ بھرمیں کوروناوائرس کے مریضوں کے علاج ووبائپرقابوپانے کیلئے اقدامات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ پنجاب میں کوروناوائرس کے بڑھتے ہوئے کیسزکے باعث آئی سی یو، ہائی ڈیپینڈینسی یونٹس، وینٹی لیٹرز، بستروں کی تعداد، جان بچانے والی ادویات ودیگرطبی سہولیات کاازسرنوجائزہ لیاجارہاہے۔ لاک ڈاون میں نرمی کامطلب کوروناوائرس کاخاتمہ نہیں ہے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاکہ آج ہمیں کوروناوائرس سے بچاوکیلئے پہلے سے زیادہ احتیاط کرناہوگی۔ حکومت لوگوں کی صحت کویقینی بنانے کیلئے تمام تروسائل بروئے کارلارہی ہے۔ کوروناوائرس کے مریضوں کے علاج معالجہ میں کسی قسم کی کسراٹھانہیں رکھی جارہی۔

یاسمین راشد

مزید :

صفحہ آخر -