نیب نیازی گٹھ جوڑ کا ہمارا بیانیہ دن بدن سچ ثابت ہورہا ہے،عطا اللہ تارڑ

  نیب نیازی گٹھ جوڑ کا ہمارا بیانیہ دن بدن سچ ثابت ہورہا ہے،عطا اللہ تارڑ

  

لاہور(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ کا ہمارا بیانیہ دن بدن سچ ثابت ہورہا ہے،مسلم لیگ(ن)کوسیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے،شریف خاندان اپنے فوت شدگان افراد کا بھی حساب دے دیا ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ نیب کو مالم جبہ اور بی آر ٹی کے کھنڈرات نظر نہیں آتے،مسلم لیگ (ن) نے سو ارب سے تین میٹروز بنائیں جبکہ پی ٹی آئی نے ڈیڑھ سو ارب میں ایک میٹرو منصوبہ مکمل نہیں کیا۔نیب کے پاس خسرو بختیار کے کیس التواء میں پڑے ہیں،وزیراعظم کا ہیلی کاپٹر کیس بھی زیر التواہے،چینی چوری آٹا چوری کے نئے کیس سامنے آگئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے لوگوں کو انکوائری پر گرفتار کرلیا جاتا ہے،زلفی بخاری کو بغیر بلائے کلین چٹ دیدی گئی ہے۔انہوں نے مزید کہا ہم جونیب نیازی گھٹ جوڑ کے حوالے سے بات کرتے ہیں ہمارے موقف میں دن بدن وزن بڑھتا جا رہا ہے۔

عطااللہ تارڑ

مزید :

صفحہ آخر -