شاہد آفریدی نے میرا کیریئر تباہ کیا، دانش کنیریا

شاہد آفریدی نے میرا کیریئر تباہ کیا، دانش کنیریا

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) انگلش کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کی جانب سے سپاٹ فکسنگ کیس میں تاحیات پابندی کے شکار دانش کنیریا نے قومی آل راؤنڈر شاہد آفریدی پر بھی پلیئنگ کیریئر کے دوران امتیازی سلوک کا الزام عائد کردیا۔ انسٹاگرام لائیو سیشن کے دوران ایک بھارتی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے مذہب کی بنیاد پر امتیازی سلوک کے سوال پر 39 سالہ سابق لیگ سپنر کا کہنا تھا کہ شاہد آفریدی شروع سے ہی ان کیخلاف تھے جنہوں نے ان کو ہمیشہ ون ڈے ٹیم سے باہر رکھا اور مناسب مواقع سے محروم رکھا۔دانش کنیریا کا کہنا تھا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں ایک ہی ڈیپارٹمنٹ حبیب بینک سے کھیلنے کے دوران شاہد آفریدی نے انہیں بینچ تک محدود رکھا اور ون ڈے ٹورنامنٹس میں کھلانے کی کوشش نہیں کی جس کی وجہ سے وہ دس سالہ کیریئر کے دوران محض 16ون ڈے میچز کھیل سکے کیونکہ انہیں ہر سال دو یا تین سے زیادہ میچوں میں شرکت کا موقع نہیں ملتا تھا۔اگر کسی شخص کا ہمیشہ ہی اسی طرح کا رویہ ہو تو اس(مذہب) کے سوا اور کیا وجہ ہوسکتی ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -