پی ایس ایل، لائیو اسٹریمنگ تنازع وزیراعظم تک پہنچ گیا

پی ایس ایل، لائیو اسٹریمنگ تنازع وزیراعظم تک پہنچ گیا

  

کراچی(یواین پی) رواں برس پی ایس ایل 5 کی ایک غیرملکی جوئے کی ویب سائٹ پر لائیو اسٹریمنگ ہوئی میڈیا نے نشاندہی کی تو پی سی بی نے غلطی تسلیم کر لی، ساتھ میڈیا پارٹنر کو اس کا قصوروار قرار دیا گیا،اب اس تنازع کی باز گشت وزیر اعظم عمران خان تک پہنچ گئی ہے۔آئی پی سی اسپورٹس کمیٹی کے رکن اقبال محمد علی نے اس حوالے سے انھیں ابتدائی معلومات فراہم کردیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی اسمبلی اورپبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے رکن نے کہا کہ گزشتہ روز وفد کے ہمراہ میری وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی، دیگر معاملات پر گفتگو کرنے کے بعد میں نے کرکٹ کی جانب توجہ مبذول کرائی، میں نے انھیں بتایا کہ ایک جوئے کی ویب سائٹ پر پی ایس ایل کے میچز لائیو اسٹریم ہوئے، یہ جان کر وہ حیران رہ گئے۔اس پر وہاں موجود سیکریٹری نے ان سے کہا کہ چونکہ ایسا ملک سے باہر ہوا اس لیے آپ کو آگاہ نہیں کیا گیا، میں نے انھیں بتایا کہ چیئرمین پی سی بی احسان مانی پہلے تو تردید کرتے رہے پھر تسلیم کر لیا کہ میڈیا پارٹنر نے بغیر بتائے جوئے کی کمپنی کو حقوق فروخت کیے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -