کورونا کے باوجودکرکٹ کا آغاز پاک انگلینڈ سے سیریز ہونا چاہئیے، شائقین

  کورونا کے باوجودکرکٹ کا آغاز پاک انگلینڈ سے سیریز ہونا چاہئیے، شائقین

  

لاہور(افضل افتخار) پاک انگلینڈ سیریز کے لئے راہ ہموار ہونے پر شائقین کرکٹ میں بھی بہت خوشی پائی جاتی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ یہ حالات تو پتہ نہیں کب تک ایسے ہی رہیں گے مگر امید ہے کہ ان حالات میں بھی کرکٹ کا آغاز پاکستان کی ٹیم انگلینڈ کے دورہ سے ہی کر ے گی اور اس حوالے سے انگلش کرکٹ بورڈ کی جانب سے کو یقین دہانی کروائی گئی ہے وہ خوش آئند ہے نعیم،سلیم،بلال،مجید،خرم،ریحان،عامر اور آصف نے کہا کہ ہم تو انتظار کررہے ہیں کہ کب سے کرکٹ کی سر گرمیاں شروع ہوں گی ہر سیریز تو منسوخ کردی گئی مگر اب خوشی کی بات یہ ہے کہ انگلینڈ کے خلاف اس کی سر زمین پر پاکستان کی ٹیم جولائی میں ایکشن میں نظر آئے گی اور ہم اس وقت کا شدت سے انتظار کررہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ حالات تو ٹھیک نہیں مگر اس کے باوجود جب دنیا کے سب کام ہی چل رہے ہیں تو ایسے میں کرکٹ کی سر گرمیاں بھی حفاظتی اقدامات کے ساتھ جاری رکھی جاسکتی ہیں اور اس کے لئے تمام کرکٹ بورڈز کو مل جل کر بیٹھ کربات چیت کی ضرورت ہے خاور،نعیم،عادل،پرویز،بلال،زبیر،اسد،ذاکر اور عثمان نے کہا کہ امید ہے کہ پاک انگلینڈ سیریز ضرور منعقد ہوگی او ر شیڈول کے مطابق میچز کھیلے جائیں گے اس حوالے سے جو بھی حفاظتی اقدامات ممکن ہو اس پر عمل درآمد کرنے کی ضرورت ہے مگر اس سیریز کو اب ضرور منعقد ہونا چاہئیے تاکہ ہمیں کرکٹ دیکھنے کو مل سکے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -