اسلام آباد ہائیکورٹ، ڈاکٹرکیخلاف کارروائی،سیکرٹری صحت کونوٹس جاری

  اسلام آباد ہائیکورٹ، ڈاکٹرکیخلاف کارروائی،سیکرٹری صحت کونوٹس جاری

  

اسلام آباد(آئی این پی) کورونا ایمرجنسی کے دوران عدالتی حکم کے باوجود ڈاکٹر کیخلاف کارروائی پر سیکرٹری صحت کو توہین درخواست میں نوٹس جاری کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے تادیبی کارروائی کا شکار ہونے والے ڈاکٹر کی درخواست پر تحریری حکم جاری کردیا ہے۔ درخواست گزار ڈاکٹر نے الزام عائد کیا ہے کہ کورونا ایمرجنسی کے دوران طبی عملہ کیخلاف کسی قسم کی تادیبی کارروائی سے روکنے کے عدالتی حکم کے باوجود سیکرٹری صحت نے میرے خلاف کارروائی کی۔عدالت نے سیکرٹری صحت سے وضاحت طلب کی ہے کہ عدالتی حکم کے باوجود عالمی وبا ء کی ایمرجنسی کے دوران اس قسم کا ایکشن کیوں لیا، عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ کورونا ڈیوٹی پر موجود طبی عملے کیخلاف کیسز کا فیصلہ اس وقت کرنامناسب نہیں، کیس کا فیصلہ کرنے سے کورونا ڈیوٹی پرموجود ڈاکٹرز متاثر ہو سکتے ہیں،وبا کے دوران ڈاکٹرز،ہیلتھ ورکرز،نرسز، پیرامیڈیکس غیر معمولی ڈیوٹی پر ہیں،طبی عملہ بغیر ڈیوٹی ٹائم کی پروا کئے مشکل حالات میں کام کر رہا ہے،عدالت نے سیکریٹری صحت کوتین جون تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

سیکرٹری صحت

مزید :

صفحہ آخر -