وفاقی وزارتوں کا سرپلس فنڈ کو رونا اور سماجی تحفظ کو منتقل کرنیکا فیصلہ

  وفاقی وزارتوں کا سرپلس فنڈ کو رونا اور سماجی تحفظ کو منتقل کرنیکا فیصلہ

  

اسلام آباد(آئی این پی) مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ نے وفاقی محکموں اور وزارتوں کو اخراجات کم کرنے کی ہدایات کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرپلس فنڈز کورونا سے متعلق ضروریات اورسماجی تحفظ کی جانب منتقل کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاریاں جاری ہیں اور گزشتہ روز مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اجلاس ہواجس میں نئے مالی سال کے بجٹ امور اور کورونا وبا کے اثرات پرغور جبکہ آئی ایم ایف کے جائزے کے تناظرمیں بھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔مشیرخزانہ نے کہا کہ معیشت پراثرات کودیکھتے ہوئے مالیاتی ذمہ داری کامظاہرہ کرناہوگا، تمام وزارتیں اورمحکمے معیشت پراثرات کو مدنظررکھتے ہوئے نئے بجٹ، دستیاب وسائل کے استعمال اور اخراجات میں کمی کی تجاویز دیں۔شریعہ بانڈز کے اجراکے پہلو پر بھی غور کرناچاہئے، پالیسی ریٹ میں کمی سے قرض ادائیگی کی مدمیں 50 ارب کی بچت ہوگی۔ اجلاس میں بتایا گیاکہ جی ڈی پی کے مقابلے میں قرضوں کاحجم معیشت کے سکڑنے سے متاثرہوا۔مشیرخزانہ نے وفاقی محکموں اور وزارتوں کو اخراجات کم کرنے کیلئے ہدایت کرتے ہوئے کہا سرپلس فنڈز کورونا سے متعلق ضروریات اورسماجی تحفظ کی جانب منتقل کیا جائے گا۔

سرپلس فنڈ

مزید :

صفحہ آخر -