عثمان ڈار کا سندھ حکومت سے ٹائیگر فورس بارے چیف سیکرٹری کا خط میڈیا کو جاری کرنے کا مطالبہ

  عثمان ڈار کا سندھ حکومت سے ٹائیگر فورس بارے چیف سیکرٹری کا خط میڈیا کو جاری ...

  

اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے سندھ حکومت سے ٹائیگر فورس سے متعلق چیف سیکرٹری کا خط میڈیا کو جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔سندھ کے صوبائی وزیر ناصر شاہ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے عثمان ڈار نے کہا کہ ناصر شاہ کا کہناہے کہ چیف سیکرٹری نے سندھ کے ڈپٹی کمشنرز کو ٹائیگر فورس سے خدمات لینے کیلئے خط لکھا ہے۔ناصر شاہ صاحب چیف سیکرٹری کی جانب سے لکھے گئے خط کو میڈیا میں جاری کریں۔ عثمان ڈار نے کہا کہ این سی او سی اجلاس میں چیف سیکرٹری نے کہا کہ سندھ حکومت نے ٹائیگر فورس کے ساتھ کام کرنے سے معذرت کی ہے۔اگر آپ کی نیت درست نہیں ہے تو ہم نے بھی پوری تیاری کر رکھی ہے۔اگلے ہفتے سے ٹائیگر فورس سندھ کی گلی گلی میں نظر آئے گی۔

عثمان ڈار

مزید :

صفحہ آخر -