پاکستان نے بلوچستان میں ایرانی سرحد سے متصل سرحدی علاقے میں باڑ لگانے کا کام تیز کردیا

  پاکستان نے بلوچستان میں ایرانی سرحد سے متصل سرحدی علاقے میں باڑ لگانے کا ...

  

کوئٹہ (آن لائن) پاکستان نے بلوچستان میں ایرانی سرحد سے متصل سرحدی علاقے میں باڑ لگانے کا کام تیز کردیا۔سرحد پر باڑ لگانے کا مقصد ایران سرحد سے سمگلنگ،انسانی سمگلنگ اور شدت پسندی کو روکنا ہے۔ پاکستان کا ایران سے متصل سرحدی علاقہ 950 کلومیٹر مشتمل ہے جس پر باڑ لگائی جارہی ہے باڑ لگانے کے ساتھ ساتھ سرحد پر 215 قلعے بھی بنائے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق تحصیل دالبندین سے منسلک پاک ایران سرحد پر 230 کلو میٹر کے علاقے باڑ لگانے کا کام 95 فیصدکام مکمل ہوچکا ہے۔ موسی ناوڑ زارو سے رباط تک 350 کلو میٹر کے حصے پر باڑ لگانے کا کام جاری ہے اور اس پر80فیصد تک کام مکمل ہوچکا ہے۔

ایرانی سرحد

مزید :

صفحہ آخر -