وفاق صوبوں کی ضروریات پورا کرنے کیلئے پرعزم، گورنرسندھ

وفاق صوبوں کی ضروریات پورا کرنے کیلئے پرعزم، گورنرسندھ

  

کراچی(این این آئی)گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ وفاقی حکومت مالی مشکلات کے باوجود صوبہ کی ترقیاتی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ صوبہ میں سہولیات کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کے لئے وفاقی حکومت کا تعاون لائق تحسین ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات اسد عمر کیساتھ ویڈیو لنک کے ذریعہ منعقدہ اجلاس میں آئندہ مالی سال کے ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کے دوران کیا۔ اجلاس میں پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام 21-2020 کے لئے صوبہ کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ اور وفاق کے تحت صوبہ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی جلد تکمیل کے لئے اٹھائے گئے اقدامات پر غور کیا گیا جبکہ اجلاس میں کراچی،حیدرآباد اورتھرپارکر کے ترقیاتی منصوبوں پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔اجلاس میں سندھ انفرا اسٹرکچر ڈیویلپمنٹ کمیٹی لمیٹڈ کے سی ای او صالح فاروقی نے جاری منصوبوں کی پیش رفت کے بارے میں آگاہ کیا۔ گورنر سندھ نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے کراچی کے ضلع وسطی میں سخی حسن، فائیو سٹار اور کے ڈی اے چورنگیوں پر تین پلوں کی تعمیر سے ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے میں مدد ملی ہے جبکہ نشتر روڈ اور منگھو پیر روڈ کی مرمت اور تعمیرنو کے منصوبوں سے بھی عوام کو بہتر سفری سہولت فراہم ہوگی۔

گورنرسندھ

مزید :

صفحہ آخر -