سندھ حکومت کورونا کو بیان بازی سے بھگانا چاہتی ہے،شہباز گل

  سندھ حکومت کورونا کو بیان بازی سے بھگانا چاہتی ہے،شہباز گل

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) معاون خصوصی وزیراعظم ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کورونا کو بیان بازی اور پراپیگنڈا سے بھگانا چاہتی ہے۔پیپلز پارٹی کے صوبائی وزیر اطلاعات ناصر شاہ کی پریس کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے خیال میں صرف لاک ڈاؤن کا آرڈردینا انکی ذمہ داری ہے۔ عوام کو صحت و خوراک پہنچانا ان کا مسئلہ نہیں۔وزیراعظم کے معاون خصوصی کا مزید کہنا تھا کہ وفاق پر الزامات لگاتے ہیں جس نے مشکل وقت میں 1200 ارب کا ریلیف پیکیج دیا۔ ایک طرف کہتے ہیں کہ سیاست نہیں کرنی،پھروزیراعظم پرالزامات کی بوچھاڑکرتے ہیں۔شہباز گل نے سندھ حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ آپکو ٹائیگر فورس کے نام پر اعتراض ہے لیکن آپکے پاس متبادل کوئی نہیں امتحان کی اس گھڑی میں بھی پیپلزپارٹی صرف اعتراضات کررہی ہے اپنی ذمہ داری نہیں نبھارہی۔ دنیا نے وزیراعظم عمران خان کے وژن کو سراہا، پیپلزپارٹی سے ہضم نہیں ہوئی۔

شہباز گل

مزید :

صفحہ آخر -