کورونا وائرس،بھارتی حکومت کا مسلم دشمن چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

  کورونا وائرس،بھارتی حکومت کا مسلم دشمن چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

  

سری نگر(آئی این پی)کورونا وائرس کی عالمی وبا کے دوران بھارتی حکومت کا مسلم دشمن چہرہ ایک بار پھر پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہوگیا ہے۔مقبوضہ کشمیر کے علاوہ بھارت کے دوسرے شہروں میں مسلمانوں اور کشمیری طلبا کو کوویڈ 19 کے علاج کے لئے ضروری سہولیات میسر نہیں ہیں۔بھارتی سرکار کے قائم کردہ قرنطینہ سنٹرز میں مسلم شہریوں کے کورونا ٹیسٹ تاخیر سے کئے جاتے ہیں اور کورونا ٹیسٹ کروانے والے مسلمانوں کو ٹیسٹ کے نتائج سے بھی آگاہ نہیں کیا جاتا۔ امریکہ نے بھی ہندوستان میں کوویڈ19 کے شکار مسلمانوں کے ساتھ حکومتی ناانصافی اور مسلمانوں سمیت دوسری اقلیتوں کے شہریوں کو ہراساں کرنے کے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی ملک میں اقلیتوں کو کورونا وائرس کے پھیلا کا ذمہ دار قرار دینا متعصبانہ پالیسی ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے ضلع بڈگام کے علاقہ چڈوارا میں قرنطینہ سنٹر کے احاطہ میں گزشتہ روز بھی بھارتی پولیس کے اہلکاروں نے ایک مسلمان لڑکی کو زدوکوب کرکے زخمی کردیا۔ کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے لواحقین کا کہنا ہے کہ بھارتی حکام جان بوجھ کر مسلمان مریضوں کے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھے ہوئے ہیں۔بھارتی حکومت کی متعصبانہ پالیسی کے خلاف احتجاج کرنے والی ایک مسلمان لڑکی پر پولیس اہلکاروں نے تشدد کیا۔تشدد کے اس وقوعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے مقامی لوگوں نے مسلمانوں کے ساتھ جاری متعصبانہ روش کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی فورسز کی بربریت کے خلاف نعرہ بازی کی۔بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں کورونا وائرس کی بڑھتی ہوئی وبا کے بعد مقبوضہ کشمیر کے پورے خطہ کو حساس قرار دیتے ہوئے تین اضلاع کو ریڈزون قرار دیدیا ہے۔ جبکہ انٹرنیٹ کی بندش سے مقبوضہ وادی کے لوگوں کو کورونا وائرس سے بچاو کیلئے آگاہی بھی نہیں مل رہی۔ عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے بھارت میں ہونے والے لاک ڈاون کی وجہ سے سینکڑوں کشمیری ہندوستان کے دوسرے علاقوں میں پھنسے ہوئے ہیں جن کے انخلا میں بھارتی حکومت غیر معمولی تاخیر کررہی ہے۔۔واشنگٹن میں ایک اعلی امریکی عہدیدار نے بھی ہفتہ کے روز میڈیا بریفنگ میں کہا کہ امریکہ کو کوویڈ 19کی وبا سے متعلق بھارتی حکومت کے بیان پر تشویش ہے

چہرہ بے نقاب

مزید :

صفحہ آخر -