کمرشل بینک آف چائنہ کی طرف سے پاکستان کو وینٹی لیٹرز و طبی سامان کا عطیہ

کمرشل بینک آف چائنہ کی طرف سے پاکستان کو وینٹی لیٹرز و طبی سامان کا عطیہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی)انڈسٹریل و کمرشل بینک آف چائنہ (آئی سی بی سی کی طرف سے پاکستان کو وینٹی لیٹرز و طبی سامان کا عطیہ دیا گیا ہے، عطیہ کیے گئے سامان میں 40 وینٹی لیٹرز، 50ہزار این-95 ماسک، 60 ہزار سرجیکل اور 4 ہزار ٹیسٹنگ کٹس شامل ہیں جبکہ چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کہا ہے کہ چین نے ہمیشہ مشکل صورتحال میں پاکستان کی معاونت کی ہے،چین کی طرف سے آنے والی ڈونیشنز کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ ہفتہ کو انڈسٹریل و کمرشل بینک آف چائنہ (آئی سی بی سی) کی طرف سے پاکستان کو وینٹیلیٹرز و طبی سامان کا عطیہ دیا گیا، عطیہ کیے گئے سامان میں 40 وینٹیلیٹرز شامل ہیں، اس کے علاوہ 50ہزار این-95 ماسک اور 60 ہزار سرجیکل ماسک بھی دیئے گئے۔سامان میں 4 ہزار ٹیسٹنگ کٹس بھی عطیہ کی گئیں۔سامان چینی سفارت خانہ اور آئی سی بی سی کے نمائندوں نے این ڈی ایم اے کے حوالہ کیا۔
عطیہ

مزید :

صفحہ آخر -