سعودی عرب سے250پاکستانی آج کراچی پہنچیں گے

سعودی عرب سے250پاکستانی آج کراچی پہنچیں گے

  

جدہ(محمد اکرم اسد) پی آئی اے کی خصوصی پرواز پی کے 8732 کے ذریعے 250پاکستانی آج جدہ سے کراچی پہنچیں گے، کورونا کی بندش کے بعد جدہ سے کراچی کیلئے پہلی پرواز کو قونصل جنرل خالد مجید اور ڈپٹی قونصل جنرل شائق احمد بھٹو نے جدہ ائیر پورٹ پرسے رخصت کیا۔مسافروں نے قونصلیٹ اور حکومت پاکستان کا کراچی کیلئے فلائٹ کا انتظام کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ مسافروں نے پاکستانیوں کی واپسی کے سلسلے میں کئے گئے اقدامات کی تعریف کی۔ قونصل جنرل خالد مجید نے اس موقع پر بتایا کہ اس وقت تک پی آئی اے کی چار خصوصی پروازوں کے ذریعے تقریبا ایک ہزار کے پاکستانیوں کو سعودی عرب سے پاکستان پہنچایا جا چکا ہے۔ اگلے چند روز میں مزید پروازیں بھی متوقع ہیں۔

پی آئی اے/پرواز

مزید :

صفحہ آخر -