عراق میں پھنسے257پاکستانی خصوصی پرواز سے وطن واپس پہنچ گئے

عراق میں پھنسے257پاکستانی خصوصی پرواز سے وطن واپس پہنچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی) قومی ایئرلائن پی آئی اے کی خصوصی پرواز257 پاکستانیوں کو عراق سے لے کراسلام آباد پہنچ گئی ہے۔ بیشتر پاکستانی عراق میں تیل اور گیس کی کمپنیز میں ملازمت کرتے تھے جو فلائٹ آپریشن کی بندش کے باعث وہاں پھنس گئے تھے۔وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری کی خصوصی دلچسپی کی وجہ سے اس پرواز کا انتظام کیا گیا تھا۔ عراق میں مقیم پاکستانیوں نے اس فلائٹ کا بندوبست کرنے پرحکومت پاکستان، پاکستانی سفارت خانہ کا شکریہ ادا کیا۔
وطن واپسی

مزید :

صفحہ آخر -