یوٹیلیٹی سٹورز پر خیراتی راش بیگ کی فراہمی،پارلیمنٹ لاجز میں قائم یونٹ بھی بند

یوٹیلیٹی سٹورز پر خیراتی راش بیگ کی فراہمی،پارلیمنٹ لاجز میں قائم یونٹ بھی ...

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے یوٹیلیٹی سٹورز پر خیراتی اور راشن بیگ کی فراہمی پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے اور پارلیمنٹ لاجز میں قائم سٹور بھی بند کر دیا ہے۔یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے پابندی کا حکم نامہ جاری کر دیا۔ گذشتہ روز پارلیمنٹ لاجز کے یوٹیلیٹی سٹورز پر واقعہ پیش آیا تھا، لیگی ایم این اے نے لاجز کے یوٹیلیٹی سٹور پر زیادہ مقدار میں فوڈ آئٹمز کی فراہمی پر اصرار کیا تھا۔یوٹیلیٹی سٹور پر خیراتی اور راشن بیگ کی درخواست کو کسی سطح پر قبول نہیں کیا جائے گا، یوٹیلیٹی سٹورز نے تمام زونل مینجرز کو حکم نامے پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت کر دی۔ یوٹیلیٹی انتظامیہ کے مطابق پارلیمنٹ لاجز میں لیگی ایم این اے نے اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے خیرات کیلئے زیادہ مقدار میں سامان خریدا جس پر ایم ڈی یوٹیلیٹی سٹور عمر لودھی نے سپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھ کر صورت حال سے آگاہ کیا۔ پارلیمنٹ لاجز کے سٹور کو فوری طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

خیراتی راشن

مزید :

صفحہ آخر -