چین سے 20 ٹن طبی سامان لیکر ایک اور طیارہ اسلام آباد پہنچ گیا

  چین سے 20 ٹن طبی سامان لیکر ایک اور طیارہ اسلام آباد پہنچ گیا

  

اسلام آباد (این این آئی)چین سے 20 ٹن طبی سامان لیکر ایک اور طیارہ اسلام آباد پہنچ گیا۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق اسلام آباد آنے والے جہاز میں 99وینٹیلیٹرز اور 2لاکھ 60 ہزار این95 ماسک لائے گئے،اس کے علاوہ ڈونیشن کا سامان بھی لایا گیاڈونیشن میں 6 وینٹلیٹرز، 3سو حفاظتی سوٹ، اور 6 سو حفاظتی عینکیں شامل ہیں،7ہزار کے این 95ماسک اور 6 ہزار سرجیکل ماسک بھی لائے گئے،بیجنگ سے اسلام آباد ایئر لفٹ کیے جانے والے سامان کا یہ آٹھواں جہاز ہے

چین

مزید :

صفحہ آخر -