حکومت کورونا کیخلاف جنگ تنہا نہیں جیت سکتی،وباء کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں:ترجمان پنجاب حکومت

حکومت کورونا کیخلاف جنگ تنہا نہیں جیت سکتی،وباء کا خطرہ ابھی ٹلا ...

  

لاہور(این این آئی)ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے اور اس کے تدارک کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی لیکن جب تک عوام کردار ادا نہیں کریں گے حکومت اس جنگ کو تنہا نہیں جیت سکتی، کورونا وائرس کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے لیکن معاشی مشکلات کو پیش نظر رکھتے ہوئے لاک ڈاؤن میں نرمی کر کے کاروبار کھولا گیا ہے اس لئے ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کیا جائے،لیگی رکن اسمبلی حنا پرویز بٹ کی جانب سے اربوں کی کرپشن کرنے والے شریف خاندان کی اہم رکن مریم نوازکو ”ارطغرل“سے تشبیہ دینا انتہائی مضحکہ خیز ہے،شریف خاندان کی چاپلوسی کا غیر معمولی کارنامہ سر انجام دینے پر لیگی رکن کانام گنیز بک آف ورلڈریکارڈ میں درج ہونا چاہیے۔ میڈیا کیلئے جاری کئے گئے اپنے ویڈیو بیان میں ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کورونا وائرس کے خلاف تمام اقدامات کی خود نگرانی کر رہے ہیں جبکہ اپوزیشن کمروں میں بیٹھ کر منفی پراپیگنڈا کرنے میں مصروف ہے جو قابل مذمت ہے۔ 

مسرت جمشید چیمہ

مزید :

صفحہ آخر -