حکومت شرح سود میں مزید کمی کرے:میاں انجم نثار
لاہور(لیڈی رپورٹر) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے صدر میاں انجم نثار نے مرکزی بینک کی جانب سے شرح سود میں ایک فیصد کمی پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ معیشت کے تمام طبقات خاص طور پر تجارت اور صنعت کے واضع پیغام کے باوجود مرکزی بینک کی طرف سے شرح سود میں ایک فیصد کی کمی حیران کُن اور موجودہ حالات میں ہماری معیشیت کیلئے ناگزیر ہے۔انہوں نے مزیدکہا کہ موجودہ بگڑتی ہوئی معاشی صورتحال کے پیش نظر تمام مرکزی معیشت کے لئے مُتحرک پیکجز کے ساتھ شرح سود میں نمایاں کمی کی حمایت کر رہے ہیں جبکہ پاکستان کے مرکزی بینک کاموجودہ فیصلہ آنے والے وقت اور افراط زر کی بنیاد پر کیا گیا۔میاں انجم نثار نے مزید کہا کہ ایف پی سی سی آئی ریگولیٹرز کے قدامت پسندانہ موقف کی غمازی کرتا ہے۔جہاں اس کے ردعمل کی رفتار اور وائرس سے ہونے والی تباہی سے کسی بھی طور پرمماثلت نہیں رکھتی۔ایف پی سی سی آئی مانیٹرنگ پالیسی میں بیان کردہ بیرونی اکاؤنٹ کی تفصیلات سے پوری طرح مُتفق ہے۔جس میں یہ بتایا گیا ہے کہ ماہ اپریل کی طرح اس بار بھی کرنٹ اکاؤ نٹ خسارہ قابو میں رہے گا۔انہوں نے مزید بتایا کہ لاک ڈاؤن کے تحت طلب میں کمی کی وجہ سے مئی اور جون کے مہینوں میں در آمد تین ارب سے بھی کم رہے گی۔ میاں انجم نثار نے مزید کہا کہ چونکہ اسٹیٹ بینک کے مُطابق بیرونی صورتحال پر کافی حد تک قابو پایا جا سکتا ہے۔