واسا ملتان: کرونا وائرس سے متاثرہ عوام کیلئے ایمنسٹی سکیم کا اعلان

واسا ملتان: کرونا وائرس سے متاثرہ عوام کیلئے ایمنسٹی سکیم کا اعلان

  

ملتان (سپیشل رپورٹر) واسا ملتان نے کورونا آفت سے متاثرہ عوام کے لیے خصوصی اقدام کرتے ہوئے ایمنیسٹی سکیم کا اعلان کر دیا ہے خصوصی سکیم کے تحت گھریلو،کمرشل،صنعتی پراپرٹیزکے مالکان، تاجر، کاروباری حضرات مستفید ہوں گے اور سیوریج، پانی کے غیر قانونی کنکشنز بھاری جرمانوں، 3 گنا فیسوں کی بجائے صرف اور صرف سنگل فیس ادائیگی کے ساتھ ریگولر کروا سکیں گے ایمنیسٹی سکیم کی سہولت محدود مدت کے (بقیہ نمبر6صفحہ6پر)

لیے 30 جون 2020تک میسر ہوگی شہری اس رعائیت سے فائدہ اٹھانے کے لیے 18 مئی 2020 سے سادہ کاغذ پر درخواست بمعہ شناختی کارڈ کی کاپی، ملکیتی ثبوت ہمراہ فائل کور واسا ون ونڈوسیل یا واسا کے متعلقہ علاقے کے اہلکار کو جمع کرواسکتے ہیں ایمنیسٹی سکیم کے حوالے سے منیجنگ ڈائریکٹر واسا نسیم خالد چانڈیو نے گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا آفت سے متاثرہ ملتان کے شہریوں کے لیے واسا نے عیدالفطر سے قبل خصوصی رعائیت دینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس رعائیت سے نہ صرف گھریلو بلکہ کمرشل اور صنعتی صارفین بھی بھرپور فائدہ اٹھا سکتے ہیں انہوں نے بتایا کہ اس خصوصی پیکج کے تحت (1) مرلہ سے(5) مرلے تک گھریلو سیوریج اورپانی کا کنکشن صرف اور صرف 150،150 روپے میں (5) سے (10) مرلے تک 200، 200روپے میں (10) سے(20) مرلے تک 300،300 روپے میں جبکہ 20مرلے سے زائد تک سیوریج اور واٹر سپلائی کا کنکشن صرف 500،500 روپے میں ریگولر کیا جائیگا اسی طرح کمرشل اور صنعتی سیوریج اور واٹر سپلائی کے غیر قانونی کنکشنز بھی سنگل فیسوں کے ساتھ بغیر کسی جرمانہ جوکہ انتہائی مناسب ریٹ ہیں کے ساتھ ریگولر کروائے جاسکتے ہیں اور ایسے تمام بل جو 3 گنا فیس سے جاری ہوچکے ہیں ایسے تمام صارفین بھی اس رعائیت سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں جبکہ غیر قانونی اور واسا سے نامنظور رہائشی کالونیاں اس سہولت کے لیے اہل نہیں ہونگی انہوں نے اس دوران مزید کہا کہ مقررہ مدت ختم ہونے کے بعد غیر قانونی کنکشنز کے خلاف سخت کریک ڈاؤن شروع کیا جائیگا اور ان کے نہ صرف سیوریج،واٹر سپلائی کے کنکشنز منقطع کردیئے جائیں گے بلکہ ان کے خلاف تا دیبی کاروائی بھی عمل میں لائی جائے گی لہذا شہری اس سہولت سے فوری فائدہ اٹھائیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -