حکومت کرونا سے متاثرہ افراد کو تنہانہیں چھوڑے گی، اعجاز عالم آگسٹین

  حکومت کرونا سے متاثرہ افراد کو تنہانہیں چھوڑے گی، اعجاز عالم آگسٹین

  

بہاولپور (ڈسٹرکٹ رپورٹر)صوبائی وزیر انسانی حقوق، اقلیتی امور و بین المذاہب ہم آہنگی اعجاز عالم آگسٹین نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے باعث معاشی طور پر متاثر ہونے والے غریب، مستحق اور دیہاڑی دار افراد کی فلاح و بہبود اور انہیں راشن اور مالی امداد فراہم کرنے کے لئے عملی اقدامات کر رہی ہے اور مشکل کی اس گھڑی میں عوام کو ہر ممکن(بقیہ نمبر7صفحہ6پر)

ریلیف فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات بروئے کار لائے جارہے ہیں۔ آج ایک ہزار غریب خاندانوں میں راشن بیگز اور 50افراد میں بلاامتیاز مالی امداد کی فراہمی اسی سلسلہ کی کڑی ہے۔ وہ گورنمنٹ ٹیکنالوجی کالج بہاول پور میں پنجاب بیت المال کی جانب سے غریب خاندانوں میں راشن بیگز اور مستحق ودیہاڑی دار افراد میں بلاامتیاز مالی امداد فراہم کرنے کے موقع پر اظہار خیال کر رہے تھے۔ اس موقع پر امین پنجاب بیت المال ملک محمد اعظم، صدر پاکستان تحریک انصاف جنوبی پنجاب نور خاں بھابھہ، چیئرمین اللہ والے ٹرسٹ شاہد لون، ترجمان حکومت پنجاب سمیرا ملک، ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف سید محمد تحسین گردیزی، ممبران پنجاب بیت المال کونسل چوہدری احمد سلمان ارشد، فوزیہ احمد، چیئرمین یوتھ کونسل حمزہ ڈوگر، سنی جٹ، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر سحر صدیقہ اور پاکستان تحریک انصاف کے ممبران موجود تھے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ راشن اور مالی امداد تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والے غریب، مستحق اور دیہاڑی دار افراد میں دی جا رہی ہے تاکہ معاشی طور پر متاثر ہونے والے افراد ریلیف حاصل کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ غریب اور مستحق افراد کی بحالی کے لئے حکومت پنجاب بھرپور اقدامات کر رہی ہے تاکہ ان کی مالی مشکلات دور ہو سکیں۔صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب بغیر کسی سیاسی مفاد کے انسانیت اور قوم کی خدمت پر یقین رکھتے ہوئے پوری کوشش کر ر ہی ہے کہ لوگوں کو نہ صرف کورونا وائرس سے بچایا جا ئے بلکہ ان کو زیادہ سے زیادہ ریلیف بھی فراہم کیا جائے، جس کے لئے احساس پروگرام اور مختلف دیگر اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پنجاب بیت المال غریب خاندانوں کی مالی امداد بڑھانے میں بھی سرگرم کردار ادا کررہا ہے جو کہ یقینی طور پر پاکستانی عوام کو کورونا وائرس اور دیگر وبائی امراض کا مقابلہ کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔امین بیت المال پنجاب ملک محمد اعظم نے بتایا کہ مشکل کی اس گھڑی میں حکومت عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور غریب اور مستحق افراد کو ان کی دہلیز پر راشن اور امدادی رقوم فراہم کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بہاول پور ضلع کے ایک ہزار غریب خاندانوں میں راشن بیگز دیئے گئے ہیں جس میں کھانے پینے کی تمام اشیاء شامل ہیں۔ کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن سے معاشی طور پر متاثر ہونے والے غریب، مستحق اور دیہاڑی دار افراد کو بلاامتیاز مالی امداد دی جا رہی ہے۔بہاول پور سے تعلق رکھنے والے 50غریب، مستحق اور دیہاڑی دار افراد کو بلاامتیاز مجموعی طور پر 6لاکھ روپے کے امدادی چیک دیئے گئے ہیں تاکہ وہ ان ایام میں معاشی لحاظ سے ریلیف حاصل کر سکیں۔

اعجاز عالم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -