کرونا کیخلاف حکومتی اقدامات زیرو، کارکردگی صرف بیان بازی تک محدود، شیخ فیاض الدین

کرونا کیخلاف حکومتی اقدامات زیرو، کارکردگی صرف بیان بازی تک محدود، شیخ ...

  

خان پور (نامہ نگار) حکومتی نااہلی کی وجہ سے کرونا کے مریض بڑھ رہے ہیں بروقت اقدامات نہ ہونے کی وجہ سے(بقیہ نمبر16صفحہ6پر)

اموات کی شرح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جبکہ حکومتی کارکردگی صرف بیان بازی اور تصاویر بنوانے تک محدود ہے بیرونی امداد کے زریعے مہنگائی کم کر کے اور عوام کو سہولیات پہنچانے کی بجائے قوم کو طفل تسلیاں دی جا رہی ہیں ان خیالات مسلم لیگ ن کے ایم این اے شیخ فیاض الدین نے ایم پی اے حاجی محمد ارشد جاوید کے ہمراہ ن لیگی رہنماؤں شیخ عماد الدین، شیخ وقار الدین، حاجی محمد مراد خان رند، چوہدری بلال ارشد، عاطف بشیر جتوئی، شیخ ذیشان علی، محمد ارشد رحمانی و دیگر سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حکومتی نمائیندے اور آفیسرز خود کھلم کھلا ایس او پیز کی خلاف ورزی کر رہے ہیں جبکہ چھوٹے دوکانداروں کو بلاوجہ پریشان کیا جا رہا ہے اب بھی وقت ہے حکومت تمام سیاسی مذہبی اور کاروباری تنظیموں کو ایک پلیٹ فارم پہ اکٹھا کر کے اس موزی مرض سے نمٹنے کیلئے متفق اور جامع حکمت عملی اپنائے اور قوم کو اعتماد میں لے انہوں نے کہا کہ وزرا کی آٹا چینی بجلی اور زکوا? میں کرپشن کی رپورٹ منظر عام پہ آنے کے باوجود کوئی کاروائی نہیں کی گئی اور نہ ہی چینی آٹا بجلی کی قیمتیں کم کی گئی ہیں جو کہ حکمرانوں کی منافقت اور عوام دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

 شارجہ سے215مسافرملتان واپس

قرنطینہ میں علیحدہ کمرے فراہم

ملتان (نیوز رپورٹر)

مزید :

ملتان صفحہ آخر -