سیکرٹری آرکا ئیوز طاہریوسف کا خانیوال کادورہ

سیکرٹری آرکا ئیوز طاہریوسف کا خانیوال کادورہ

  

خانیوال (نامہ نگار،نمائندہ پاکستا ن) سیکرٹری آرکائیوز طاہر یوسف نے انسداد کو رونا، ڈینگی،گندم خریداری مہم اور ٹڈی دل کے خلاف کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لینے کے لئے خانیوال کا دورہ کیا اور ڈپٹی کمشنر آفس میں ایک اجلاس کی صدارت کی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد اکرام ملک اور اے ڈی سی جی محمداختر منڈھیرا نے صوبائی سیکرٹری کو ضلعی(بقیہ نمبر11صفحہ6پر)

انتظامیہ کے اقدامات بارے تفصیلی بریفنگ دی۔اجلاس میں محکمہ صحت، خوراک، مارکیٹ کمیٹی سمیت دیگر سرکاری محکموں کے افسران نے شرکت کی۔صوبائی سیکرٹری نے اس موقع پر کہا کہ کورونا کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں اس لیے ایس او پیز پر پہلے ہی طرح عمل کیا جائے۔گندم خریداری مہم آخری دانہ تک جاری رکھی جائے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد اکرام ملک نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع خانیوال میں محکمہ خوراک نے گندم خریداری مہم کا 76 فیصد ہدف حاصل کر لیا ہے ضلع میں ناجائز منافع خوری پر اب تک 20 دکانداروں کو گرفتار کرکے 16 ایف آئی آرز درج کرائی گئی ہیں اور 1248ناجائز منافع خوروں کو 24 لاکھ 58 ہزار روپے کے جرمانے کیے گئے انہوں نے مزید بتایا کہ کورونا کے ضلع میں 24 کیسز سامنے آئے ہیں جن میں سے،18 کو ٹیسٹ نیگیٹو آنے پر گھر بھیج دیا گیا ہے۔سیکرٹری آرکائیوز پنجاب طاہر یوسف ٹڈی دل کے خلاف آپریشن کمبیٹ کا جائزہ لینے اچانک تحصیل کبیروالا پہنچ گئے انہوں نے ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی اور کے ہمراہ سپرے اور سرویلینس کے کام کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر زراعت توسیع شہزاد صابر بھی ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر نے سیکرٹری آرکائیو کو گزشتہ شام سے شروع ہونے والے آپریشن بارے یفنگ دی سیکرٹری آرکائیوز نے ٹڈی دل کے مکمل تدارک تک آپریشن جاری رکھنے کے احکامات دیتے ہوئے کہا کہ اس ٹڈی دل کے تدسرک بارے کا شتکاروں کو بھر پور آگاہی فراہم کی جائے۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ محکمہ زراعت کو فصلوں کے نقصانات کا تخمینہ لگانے کی ہدایت کردی ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -