ٹڈی دل کی نقل و حمل کو مسلسل مانیٹر کیا جا رہا ہے، محمد طاہر وٹو

ٹڈی دل کی نقل و حمل کو مسلسل مانیٹر کیا جا رہا ہے، محمد طاہر وٹو

  

احمدپورسیال (نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو نے تحصیل جھنگ، شورکوٹ، اٹھارہ ہزاری اورتحصیل احمد پور سیال کے ٹڈی دل سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ اسسٹنٹ کمشنرز قاسم گل، فیضان احمدمحسن عالم اوراسد علی بھی ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے ضلع جھنگ کی آخری حدود چیک پوسٹ بلاکی تک صورتحال کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو نے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں بروقت(بقیہ نمبر12صفحہ6پر)

آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ آپریشن میں ضروری کیمیائی، مشینری دیگر آلات اور سپرے فراہم کر دیئے گئے ہیں۔ زرعی ماہرین اور پاک فوج بھی آپریشن میں بھرپور معاونت کر رہے ہیں۔ ٹڈی دل کی نقل و حمل کو مسلسل مانیٹر کیا جا رہا ہے۔ کسانوں کی فصلوں کو ٹڈی دل کے نقصانات سے بچانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں جائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ تحصیل اٹھارہ ہزاری کے متاثرہ علاقوں میں ٹڈی دل کے خلاف آپریشن پہلے سے جاری ہے۔ جس میں ٹڈی دل سے نقصانات پرکافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -