دو ملزمان کی عبوری ضمانتیں 50، 50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض منظور

دو ملزمان کی عبوری ضمانتیں 50، 50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض منظور

  

ملتان (خصو صی رپورٹر) ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے شہری کو راضی نامہ نہ کرنے کی وجہ سے گولیاں مار کر قتل کی کوشش کرنے کے مقدمہ میں ملوث دو ملزمان کی عبوری ضمانتیں 50،50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں (بقیہ نمبر13صفحہ6پر)

کے عوض منظور کرتے ہوئے پولیس سے 30 مئی کو ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔ فاضل عدالت میں ملزمان فیضان اور رضوان نے درخواست ضمانت قبل از گرفتاری دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ ان کے خلاف پولیس تھانہ لوہاری گیٹ نے 15 مارچ کو محمد ایوب کی درخواست پر مقدمہ درج کیا جس میں الزام عائد کیا گیا کہ ملزمان نے اسے حسین آگاہی کی جانب جاتے ہوئے روکا اور کہا کہ تمھیں راضی نامہ نہ کرنے کا مزہ چکھاتے ہیں اور فائر کردیے جو اس کی بازو پر لگا۔ فائر لگنے سے مدعی زخمی ہوگیا جس پر ان کے خلاف پولیس نے اقدام قتل کا پرچہ دیا اب پولیس انہیں گرفتار کرکے جیل بھجوانے کے درپے ہے اس لیے فاضل عدالت سے استدعا ہے کہ ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے باز رہنے کا حکم دیا جائے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -