جلالپور میں سب سے بڑے سفاری پارک پرکام شروع، جلد افتتاح متوقع
ملتان (سپیشل رپورٹر) ضلع ملتان کے سب سے بڑے سفاری پارک پر کام کا آغاز کردیا گیا ہے۔سفاری پارک جلالپورپیروالا میں 256 کنال ایریا پر قائم کیا جارہا ہے جب کہ سفاری پارک میں درختوں کی شجر شروع کردی گئی ہے۔اسسٹنٹ کمشنر جلالپورپیروالاغلام سرور نے اس بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارک کے دو بلاکس میں شجرکاری کا کام مکمل کرلیا گیا(بقیہ نمبر15صفحہ6پر)
ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر عامرخٹک پارک کی تعمیر میں ذاتی دلچسپی لے رہے ہیں۔سفاری پارک کی اراضی پر قبضہ مافیا براجمان تھا اور ڈپٹی کمشنر کی سپورٹ سے پارک کی اراضی مافیا سے واگزار کرائی لی گئی ہے۔اسسٹنٹ کمشنر جلالپورپیروالا نے بتایا کہ سفاری پارک اہل ثروث حضرات کے تعاون سے ڈویلیپ کیا جارہا ہے اور اس سفاری پارک کو جنوبی پنجاب کی بہترین تفریح گاہ بنایا جائے گا جب کہ پارک کی تعمیر سے مقامی سطح پر روزگار کے مواقع بھی پیدا ہونگے۔ اسسٹنٹ کمشنر جلالپورپیروالا نے مزید بتایا کہ ڈپٹی کمشنر عامرخٹک بہت جلد پارک کاافتتاح کریں گے۔