راجن پور،ڈیرہ دورویہ سڑک کیلئے بجٹ میں فنڈ مختص کیاجائے، سیف الدین خان کھوسہ

راجن پور،ڈیرہ دورویہ سڑک کیلئے بجٹ میں فنڈ مختص کیاجائے، سیف الدین خان ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


عالیوالہ(نامہ نگار)کارڈیالوجی ہسپتال کا افتتاح ہمارے وسیب کی عوام کیلئے اچھی خوشخبری ہے ہم امید کرتے ہیں کہ وزیر اعلیٰ پنجاب ڈیر کی ترقی کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے راجن پور ڈیرہ دو رویہ روڈ کی اہم ضرورت(بقیہ نمبر21صفحہ6پر)

ہے آنے والے بجٹ میں ان کیلئے فنڈ مختص کیاجائے ہمارے وسیب کا اہم منصوبہ ہے اس روڈ کو دو رویہ ہونا ضروری ہے شہر کی ترقی اور خوبصورتی بنانے کیلئے ہر چوک میں علیحدہ علیحدہ سٹال لگائے جائیں تاکہ شہر میں رش نہ بڑھ سکے پل ڈاٹ سے لے کر چوک چورہٹہ تک روڈ کو ون وے بنایاجائے یہ بات سابق رکن قومی اسمبلی سردار محمد سیف الدین خان کھوسہ نے نصیر احمد خان لشاری کے دئیے گئے افطار پارٹی کے موقع پر علاقہ معززین سے گفتگو کرتے ہوئے کہی لشاری برادری ہمارے لئے قابل احترام ہے انہوں نے ہمیشہ ہمارے ساتھ تعاون کیا ہے ہم ان کے شکر گزار ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں کورونا وائرس کی وباء جلد ختم ہو جائے گی اور ترقی اور خوشحالی جلد ہوٹے گی عوام سے مسلسل رابطے میں ہیں مخلص دوست قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں آخر میں سردار نصیر احمد لشاری نے تمام دوستوں کا شکریہ ادا کیا آپ لوگوں نے جو مجھے عزت بخشی ہے میرے لئے خوشی کی بات ہے اس موقع پر حاجی دین محمد خان لشاری، حافظ خادم حسین لشاری، حاجی صادق حسین لشاری، محمد طلحہٰ خان لشاری، محمد نظام خان لشاری، ملک وسیم ارائیں، ڈاکٹر محمد نصرت عباس، محمد نظام خان لشاری، ملک محمد نواز پنوار، خیر محمد خان لشاری، تاج محمد خان لشاری، عبدالرحمن لشاری، عمران خان لشاری، عرفان لشاری، صابر لشاری، اسلم خان لشاری، محمد صدیق لشاری، عبدالمجید سندیلہ، محمد یوسف، محمد عثمان بھی موجود تھے۔
سیف الدین