ملتان بیشترسرکاری ہسپتالوں کی ا ے سی آرزتاخیرکاشکار

ملتان بیشترسرکاری ہسپتالوں کی ا ے سی آرزتاخیرکاشکار

  

ملتان(نمائندہ خصوصی)ملتان کے بیشتر سرکاری ہسپتالوں کی اے سی آر رپورٹ جمع ہونے میں تاخیر،پروموشن لٹک گئی،ینگ کنسلٹنٹس ایسوسی ایشن کا نوٹس لینے کا مطالبہ،تفصیل کے مطابق ینگ کنسلٹنٹ ایسوسی ایشن ملتان(بقیہ نمبر22صفحہ6پر)

کے ترجمان ڈاکٹر علی وقاص نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت اور سیکرٹری ہیلتھ کہ شکر گزار ہیں ے جنہوں نے ان کے درینہ مطالبہ کے تحت میڈیکل آفیسرز/وومن میڈیکل آفیسر ز کی سینئر رجسٹرار میں ترقی کے لئے درخواست طلب کی ہیں تاکہ ان کی پرموشن کی جاسکے۔مگر افسوس اس بات کا ہے کہ نشتر ہسپتال, چلڈرن کمپلیکس ملتان اور دیگر ہسپتالوں کے ایم ایس صاحبان کی طرف سے اے۔ سی۔ آر رپورٹ ایشو کرنے میں دیر کی جا رہی ہے جس کی وجہ سے سالوں سے پرموشن کے منتظر ڈاکٹر پریشان ہیں۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ایسے میڈیکل آفیسرز اور وومن میڈیکل آفیسرذ جنکی کی اے۔ سی۔ آر جمع کرانے کی آخری تاریخ 20 مئی ہے ان کو فوری طور پر اے۔سی۔آر رپورٹ ایشو کی جائیں تا کہ وقت پر تمام ڈاکٹر صاحبان کی پروموشن ہوسکے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -